تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:49

واشنگٹن: اینٹی وال اسٹریٹ تحریک کا فریڈم پلازہ پر مارچ

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... وال اسٹریت پر قبضہ کرو تحریک کے سیکڑوں شرکا نے واشنگٹن میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے،مظاہرین نے وائٹ ہاوٴس کے قریب فریڈم پلازہ تک مارچ کیا،امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بے روز گاری اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف سیکڑوں افراد نے فریڈم پلازہ تک مارچ کیا،جبکہ دوسرا مظاہرہ شمال مغربی واشنگٹن میں میلکم ایکس پارک کے قریب کیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بڑی کارپوریشنز کو رعایتیں دے رہی ہے جب کہ عوام کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے،وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے جس میں شریک مظاہرین مختلف مسائل پراپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں جن میں معاشی مساوات اور بڑے کاروباروں کی لالچ پر مبنی پالیسیاں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.