تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:50

کراچی کی سڑکوں پر ایک مرتبہ پھر گرین بس رواں دواں

جنگ نیوز -


کراچی… گورنر سندھ کی ہدایت کے بعدآج سے سی این جی گرین بسیں کراچی کی سڑکوں پر دوبارہ چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ جیونیوز پر سی این جی بسوں کی بندش کی رپورٹ نشر ہونے کے بعد گورنر سندھ نے نوٹس لیا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ان بسوں کو دوبارہ سڑکوں پر لانے کے احکامات کے بعد آج سے سی این جی گرین بسیں کی دو روٹس کو بحال کردیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق سرجانی ٹاون سے ٹاور اور سرجانی ٹاوٴن سے کورنگی جانے والی سی این جی بسوں کی سروس بحال ہوگئی ہے اورنگی ٹاوٴن سے کھوکراپار جانے والی سی این جی بسیں بھی کچھ دنوں میں بحال ہوجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر 20 بسوں کی مرمت کرا لی گئی ہے۔ سی این جی گرین بسیں کی تعداد 75 ہے۔ ان بسوں کا افتتاح2009 میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور سابق ناظم مصطفیٰ کمال نے کیا تھا۔ جن ٹھیکیداروں کو بسیں چلانے کے لیے دی گئی تھیں، انہوں نے نہ ان کی مرمت کی اور نہ ہی شہری حکومت کو ریونیو شیئر دیا، لہذاان کا ٹھیکا منسوخ کردیا گیا۔ اس وجہ سے سرجانی ٹاون سے ٹاور اور کورنگی اور اورنگی ٹاوٴن سے کھوکراپار جانے والی بسوں کے پہیئے جام ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.