تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:23

کراچی:لانڈھی تھانے میں آفاق احمد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

جنگ نیوز - مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف ایک شہری کے اغوا ، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا ایک اور مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 244/11 لانڈھی سی ون ایریا کے رہائشی خالد حسین نامی شخص نے زیر دفعہ 34،109،506 بی،337 اور 34 ت پ درج کرائی ہے۔ مدعی کے مطابق اسے 6 اکتوبر کو لانڈھی سی ون ایریا میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب پلیا سے 3 ملزمان اعجاز بابو، رئیس عرف ٹوپی اور یامین عرف ہکلا نے اغوا کرلیا، اسے لانڈھی ہی میں واقع دھوبی گھاٹ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسے ان کے چیئرمین آفاق احمد نے قتل کرنے کا حکم دیا ہے بعد ازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔آفاق احمد کو 7 اکتوبر کو بھی 10 سال 5 ماہ پرانے اغوا کے ایک مقدمے میں نامعلوم ملزم کے طور پر شناخت کرلیا گیا تھا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.