تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:0

لاہور :ڈینگی مچھر ،لاروے کے خاتمے کے عمل کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم

جنگ نیوز -
لاہور … لاہور کے تاریخی مقامات،باغات،پارکوں اور قبرستانوں میں ڈینگی مچھر اور لاروے کے خاتمے کے عمل کی نگرانی کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ اور احتیاطی تدابیر کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔لاہور میں انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی وائرس کے تدارک اور ڈینگی مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بنائی گئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، انسداد ڈینگی کی تربیت میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، آگاہی مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں منتخب نمائندوں ،سیکرٹریوں اور انڈونیشیا کی میڈیکل ٹیم کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.