تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:0

پاک، چین سرحدوں پر بھارتی دفاعی تیاریاں:رپورٹ

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…بھارت پاکستان اور چین کی ملحقہ سرحدوں پر اپنی دفاعی تیاریوں میں اضافہ کرے گا، ان تیاریوں میں روسی ساختہ جنگی ٹینک ٹی 20کو بھی بھارت استعمال میں لائے گا۔ یہ جنگی مشقیں پاکستان اور چین پر طبعی اور نفسیاتی دباوٴ بڑھانے کیلئے کی جائیں گی۔ بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت ہمالیہ کے بلندو بالا پہاڑوں کے ساتھ پاکستان ا ور چین سے ملحقہ سرحد پر وسیع پیمانے پر فوجی سرگرمیاں شروع کرے گا۔ اخبار نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان فوجی تعاون اور ان ممالک کی ا فواج کی بار بار بھارت میں مداخلت کے بعد یہ فوجی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ اخبار کے مطابق ان تیاریوں میں روسی ساختہ جنگی ٹینک T-20بھی حصہ لیں گے۔ اعلیٰ بھارتی فوجی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کی کوششیں اور اس طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، سرحدوں پر خاص طور پر اصل کنٹرول لائن (چین ) کے ساتھ فوجی مشقیں آپریشنل تیاریوں کا حصہ ہیں۔ اخبار کے مطابق سات دن قبل شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرنائیک کے ٹی KT Parnaik نے لداخ کے دورے کے دوران اہم نکات اٹھائے جن میں سے ایک فوجی سرگرمیوں کو تیز کرنے کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا۔ اخبار کے مطابق 14 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل روی داستنے کی طرف سے بریفنگ میں دیگر فریقوں پر جسمانی اور نفسیاتی دباوٴ بڑھانے کیلئے سرحدوں پر زیادہ جارحانہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اخبار کے مطابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے پانچ اکتوبر کوکہا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز لبریشن آرمی سمیت چار ہزار چینی موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.