10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:0
ایل ڈی اے ماڈل ہائی اسکول فیس میں اضافہ، والدین کا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور…اقبال ٹاوٴن لاہور کے ایل ڈی اے ماڈل ہائی اسکول میں غیرسرکاری ملازمین کے بچوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین نے اسکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں بچوں کے والدین نے شرکت کی، انہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر فیسوں میں اضافے کے خلاف نعرے لکھے تھے۔والدین کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ نے بچوں کی فیسوں میں 40 سے 60 فیصد اضافہ کر دیا ہے،مہنگائی پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور اب تعلیم کو بھی مہنگا کیا جارہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صورت حال کا نوٹس لیں ، فیسوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔