10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:26
ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو گیسکی فراہمی ڈھائی دن کیلئے بند
جنگ نیوز -
ملتان …ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ڈھائی دن کے لئے بند کردیا گیاہے۔ملتان سمیت ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں سی این جی اسٹیشز کو صبح 6 بجے سے گیس کی فراہمی بندکر دی گئی ہے ، جو بدھ کی شام سے دوبارہ بحال ہو گی اور بدھ کے روز شام چھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولے جائیں گے ۔