تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:26

پشاور:غیرقانونی بھرتی کیس،سابق آئی جی ملک نویدسمیت4افراد بری

جنگ نیوز -


پشاور… پشاور کے احتساب عدالت نے سابق آئی جی پولیس ملک نوید سمیت چار افراد کو بری کردیا۔ ملک نوید سمیت چاروں افراد پر فرنٹیئر کانسٹیبلری میں 700 غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام تھا۔ احتساب عدالت کے جج افسر خان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔احتساب عدالت نے چاروں افراد سابق آئی جی پی اور سابق کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک نوید، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی شب قدر محمد شعیب، سابق پی ایس او ون غنی الرحمان اور ایمونیشن ٹیکنیکل آفیسر حامد حسن کو بری کردیا۔ چاروں افراد پرجون 2006 میں ایف سی میں 700 غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام تھا۔ قومی احتساب بیورو نے 24 نومبر 2010 کو ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ اس موقع پر ملک نوید نے میڈیا سے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو عدالتوں میں گھسیٹنے سے ان کا مورال خراب ہوگا۔ سابق آئی جی پی خیبرپختون خوا ملک نوید نے کہا کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اورانہیں آج انصاف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرجانے کی دعویداری کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر سوچیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.