تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:38

رکن پنجاب اسمبلی طاہر جاوید کیخلاف تحریک استحقاق سینیٹ میں جمع

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پنجاب اسمبلی کے رکن اسمبلی طاہر علی جاوید کے خلاف پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ تحریک استحقا ق میں کہاگیاہے کہ امریکی عدالتوں سے بھاگے ہوئے پنجاب اسمبلی میں لوٹا گروپ کے سربراہ نے ڈکٹیٹرز کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ہے۔ سینیٹر صابر بلوچ کی طرف سے جمع کرائی جانے والی تحریک استحقا ق میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے پارلیمنٹرینز کا استحقاق مجروح کیا ہے اورپاکستان کے پارلیمانی نظام کو سبوتاژکرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ وہ واحد آئینی اور پارلیمانی فورم ہے جہاں پورے ملک کی برابر نمائندگی ہے۔اور پارلیمانی نظام اس کے بغیر نامکمل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.