تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

بنوں: کوہاٹ روڈ پر خود کش حملہ،5ایف سی اہلکار جاں بحق ،12 زخمی

جنگ نیوز -


بنوں ... بنوں کے قریب کوہاٹ روڈ پر ٹوچی اسکاوٴٹ لائن پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5ایف سی اہلکار جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آج علی الصبح خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹوچی اسکاوٴٹس لائن سے ٹکرادی۔جس سے اسکاوٴٹس لائن اور اس کے قریب قائم ایف سی کی چوکی مکمل تباہ ہوگئی۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔دھماکے کے وقت اسکاوٴٹس لائن میں بڑی تعداد میں ایف سی اہلکار موجود تھے۔پولیس کے مطابق اب تک دھماکے میں 5 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.