24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:4
چینی سرمایہ کار پاکستان میں 70کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور چین کے درمیان 6 معاہدوں پر دست خط کیے گئے، ان معاہدوں کے تحت چین کے مختلف سرمایہ کار پاکستان میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوٴس میں طے کیے گئے معاہدوں کے موقع پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چین کے اسٹیٹ قونصلر دائی بینگو موجود تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی کرنسی میں تجارت کے لیے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔ دونوں ملکوں نے تجارت اور معیشت کے لیے 5 سال تک ترقیاتی پروگرام کا معاہدہ بھی کیا ہے۔