24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:52
جاوید ہاشمی کا کراچی پہنچنے پر والہانہ استقبال
جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان مسلم لیگ ن سے علیحدگی اور تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی ائرپورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جاوید ہاشمی کو کندھوں پر اٹھا لیا اور ان پر گل پاشی کی۔ اس سے قبل جاوید ہاشمی نے لاوٴنج میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی جنہوں نے ان کا کراچی آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنما انتہائی خوش نظر آئے، جبکہ کارکنوں نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔