24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:19
انتخابات میں رنگ پارٹی کا مقابلہ کنگ پارٹی سے ہوگا، بابر اعوان
جنگ نیوز -
کراچی… پیپلز پارٹی کے رہ نما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے لیے تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ انتخابات میں کنگ پارٹی اور رنگ پارٹی میدان میں ہوں گی۔ وہ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات فروری میں ہوں گے۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں آج کے بعد اور سرپرائزز بھی آنے باقی ہیں ۔