24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:4
جاوید ہاشمی کے جانے کا بہت افسوس ہوا ہے،احسن اقبال
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے جانے کا بہت افسوس ہوا ہے اندازہ نہیں انہوں نے کیا سوچ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کے وزرا چودہری عبدالغفور اور احمد علی اولکھ کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے جانے کا دکھ ہوا ،اُنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں۔