24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:15
وفاقی کابینہ کا100واں اجلاس کل گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی میں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر 25 دسمبرکو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی کابینہ کا 100واں اجلاس کل صبح گورنر ہاؤس کراچی میں ہو رہا ہے ۔ اجلاس کے بعد تمام اراکین وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی اوروفاقی وزرا آج رات کراچی پہنچ رہے ہیں۔