تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 1:53

تحریک انصاف کے جلسے گاہ کے باہر کھڑی گاڑی میں آتشزدگی

جنگ نیوز -


کراچی ... پاکستان تحریک انصاف کے جلسے گاہ کے باہر کھڑی گاڑی میں اچانک آگ گئی ،جسے فائر بریگیڈ کی مدد سے بجھایا گیا، مزار قائد پر پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے سے قبل رات گئے جلسے گاہ کے باہر کھڑی گاڑی میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی، جس کے بعد قریب میں کھڑی گاڑیوں کو ہٹا لیا گیا تھا۔گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائربرگیڈ حکام کو طلب کیا جو 20 سے 25 منٹ کی تاخیر کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم جب تک گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے گاہ کے باہر جلنے والی گاڑی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جوائنٹ سیکریٹری صدیق یوسف کی تھی۔ ڈی ایس پی فیروز آباد نثار قائم خانی کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.