25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:20
قائد اعظم محمد علی جناح کا136واں یوم پیدائش،گارڈز کی تبدیلی
جنگ نیوز -
کراچی…قوم آج قائد ا عظم محمد علی جناح کا ایک سو چھتیسواں یوم پیدائش منارہی ہے ، اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ، دستے کی قیادت پی ایم اے کے میجر جنرل مظہر جمیل کررہے ہیں، اس موقع پر مزار پر دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔