25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:31
جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت پر پی ٹی آئی فرانس کی مبارکباد
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ…مخدوم جاوید ہاشمی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خوشی میں فرانس پی ٹی آئی کے بانی رکن اور کوآرڈی نیٹر سید تحسین انورنے اپنی رہائش گاہ پر مٹھائی تقسیم گی، اس موقع پر امجد بھلو اور دیگر پارٹی عہدیداراور کارکن بھی موجود تھے۔اس موقع جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سید تحسین انورنے کہا کہ ہم مخدوم جاوید ہاشمی کے جذبہ اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے اس سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے غیر مشروط طور عمران خان کاساتھ دینے کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ علاوہ ازیں جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر دیگر یورپی ممالک میں مقیم پارٹی رہنماؤں مظہراسلم ، ابوبکرگوندل ،امتیاز چٹھہ ،مصطفی رانجھا، قیصر حسین اور صنوبر گل نے سید تحسین انور کو ٹیلفون پر مبارک بادی۔