25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:15
جینا مرناپی پی کیساتھ ہے، کہیں اور نہیں جارہی، فردوس عاشق اعوان
جنگ نیوز -
کراچی… وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ان کا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، کہیں اور نہیں جارہی۔ اگر چار وزیراطلاعات ہوں گے تو وہ کارکردگی نہیں دکھا سکتیں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر ان کی وزارت میں دخل اندازی کی جائے گی تو وہ ایسی جگہ پر نہیں رہ سکتیں، نہ ہی کوئی پرفارمنس دے سکتی ہیں۔ اِسی لیے اپنے تمام تحفظات کابینہ اور وزیر اعظم کے سامنے رکھے تھے، جس کے بعد یقین ہے کہ وزیراعظم تحفظات دور کریں گے ، وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وہ بیوروکریسی سے ڈِکٹیشن نہیں لیتیں بلکہ ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے ڈِکٹیشن سے الٹ چلتی ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ بیساکھیوں پر کھڑی ہو کر وزارت نہیں چلا سکتی ، جب ایک وقت میں چار چار وزیر اطلاعات ہوں گے تو وہ کیسے کام کر سکتی ہیں ، اگر ان کی وزارت کی ٹیم کوئی اور منتخب کرے گاتو وہ کیسے پرفارمنس دے سکتی ہیں۔۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ ان کا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔