تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:31

آئی جی پنجاب کی دہشتگردی کے کیسز کے چالان جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
لاہور…آئی جی پنجاب جاوید اقبال نے ریجنل پولیس آفیسرز پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے زیر التواء کی کیسز کے چالان جلد مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کراد یں تاکہ مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں آر پی اوز کانفرنس میں آئی جی پنجاب جاوید اقبال نے کہا کہ افسران صوبے میں جرائم کے خاتمے پر زیادہ توجہ دیں اور اس سلسلے میں ایسے حفاظتی اقدامات کریں جن سے نہ صرف عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے بلکہ پولیس پر اُن کا اعتماد بھی بحال ہو۔ کانفرنس میں آر پی اوز نے اپنے ،اپنے ریجنز میں اغواء ، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، چوری ، راہزنی ، قتل جیسے سنگین جرائم اور دہشت گردی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پر آئی جی پنجاب جاوید اقبال نے کہا کہ امن عامہ کے حوالے سے کوئی لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.