تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:42

منتخب سیاست دانوں نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ، منورحسن

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . لاہور : امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ جب تک زرداری موجود ہیں ، مہنگائی جاری رہے گی ،سیاست دان مزید وعدے کرکے آپ کو دھوکا دینا چاہتے ہیں ،منتخب سیاست دانوں نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ، مسلم لیگ (ن)والے (ق )میں اور پھر وہی لوگ تحریک انصاف میں چلے جاتے ہیں ، مہنگائی اورکرپشن کے خلاف لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہاکہ جب تک صدر زرداری موجود ہیں مہنگائی میں اضافہ ہو گا، روٹی کپڑا اور مکان لوگوں سے دور ہوتا چلا گیا، نواز شریف آئے تو مہنگائی میں کمی نہ ہوئی بلکہ اضافہ ہوا، دھرنے کا مقصد لوگوں کو باآور کرانا ہے کہ جن لوگوں کو ووٹ دیئے انھوں نے مہنگائی، بیروزگاری کے تحفے دیئے اور پاکستان کی ساری دولت سیاست دان خاندانوں میں گھوم رہی ہے ۔منورحسن کا کہناتھاکہ لاقانونیت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے،پرانے چہرے نئے ماسک چڑھا کر عوام کو دھوکا دیتے ہیں۔انہوں نے نے کہا کہ جماعت اسلامی طویل جدوجہد کی داستان رقم کررہی ہے ، لوگ جہدوجہد کے لیے تیار ہیں۔ لو گ ہمیں مشورہ دیتے ہیں کہ ہم طا لبان کا نام نہ لیں، امریکا 26 ملکوں کی فوج کے ساتھ افغانستان پر حملہ آور ہوا اور شکست کھا کر بھاگ رہا ہے ، امریکا اور نیٹوکو بے سروسامان لوگوں نے شکست دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.