26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:43
عمران خان کو اسٹیبلیشمٹ کی حمایت حاصل ہے،حاجی عدیل
جنگ نیوز -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسٹیبلیشمٹ کی حمایت حاصل ہے وہ آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ نہیں کریں گے بلکہ چند سیٹیں جیت سکیں گے۔پشاور میں میں جیونیوز سے گفتگو میں حاجی محمد عدیل نے کہا کہ سابق صدر مشرف کے ساتھی تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں چند سٹییں ہی جیت پائیں گے۔جاوید ہاشمی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو نظر انداز کیا اسی لیے وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔حاجی عدیل نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ ایک ہی دن نہیں ہوگی بلکہ وزراء اعلی جب اسمبلیاں توڑیں گے تو نوے دن کے اندر پولنگ کرائی جائے گی۔