تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:16

ایم ایم اے کی بحالی اور دوسرے امور پر غور کیلئے جماعت اسلامی کا اجلاس

جنگ نیوز -
لاہور… ایم ایم اے کی بحالی اور آئندہ انتخابات میں دوسری جماعتوں سے ممکنہ اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کے لئے لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا بند کمریاہم اجلاس جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرز منصورہ میں سید منور حسن کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے تمام مرکزی قائدین شریک ہیں، جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی، حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل سمیت متعدد امور پر غورکیا جارہا ہے، اجلاس میں دینی جماعتوں، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ساتھ کئے گئے رابطوں کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔رابطہ رپورٹ کے تناظر میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کس جماعت کے ساتھ اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.