تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:16

کوئٹہ :مشرقی بائی پاس میں دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ ، دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ایک گھر کے باہر کھڑے تین افراد پراچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے، ان میں سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد کی لاشیں اور ان کے ساتھی زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا، اس اثناء میں حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.