تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:32

جامشورو،چارسدہ،کچلاک: کمرے میں گیس بھرنے سے9افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


کراچی… جامشورو میں کمرے میں ہیٹر کی گیس بھر جانے سے 4افراد جاں جبکہ چارسدہ میں مکان کے کمرے میں گیس بھر جانے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں بھی ایک گیس بھرنے سے خاتون سمیت3افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ضلع جام شورو کی تحصیل تھانہ بولا خان شہر میں مقامی تاجرکے زیر تعمیر مکان میں کام کرنے والے چار مزدور غلام بھٹی ،انور بھٹی ،جمال بھٹی اور محمد اشرف بھٹی کمرے میں سردی سے بچاوٴ کے لئے جلائے گئے گیس ہیٹر کی گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب چارسدہ کے علاقہ شیرپاوٴ میں گھر کے کمرے میں گیس سے آگ بھڑک اٹھی جس سے6ماہ کی بچی، اقراء اور 6سالہ دانیال جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ گھر کے سرابراہ ناصر، اسکی بیوی اور بہن جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔ادھر گزشتہ روز کچلاک میں بھی کمرے میں گیس بھر جانے سے ماں سمیت دوبچے جاں بحق ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.