تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:32

ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس، صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کے بیانات قلم بند

جنگ نیوز -


اسلام آباد… ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن کے خلاف تحقیقات کرنے والے کمیشن نے ٹی وی چینلز کے اینکرپرسن ، صحافی اور تجزیہ نگار کے بیانات قلم بند کئے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کی زیر صدارت ہونے والے ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں سینئر اینکرپرسن حامد میر، تجزیہ نگار عائشہ صدیقہ اور سینئر صحافی امتیاز گل نے بیانات قلم بند کئے ، انہوں ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق اپنی معلومات کا کمیشن کے ساتھ تبادلہ کیا، ایک موقع پر سربراہ کمیشن نے بعض اینکرپرسنز کے حوالے سے شکوہ کیا کہ بعض بلائے گئے اینکرز کمیشن میں وہ معلومات بہم نہیں پہنچاتے جو وہ اپنے پروگرامز میں بتاتے رہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.