تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:32

چین: سالانہ آئس اینڈ اسنو تہوار کی تیاری ،باقاعدہ آغاز 5جنوری

جنگ نیوز -


بیجنگ…این جی ٹی…چین کے شہر ہربن میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، برفانی میلے کا باقاعدہ آغاز اگلے سال5جنوری سے ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق چین کے سرد ترین شہر Harbin میں28ویں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ 5جنوری 2012سے شروع ہونے والا برف کا یہ منفرد میلا دنیا کے چار عظیمSnow Festivals میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔ یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اورآرٹ کے انمول نمونے دیکھنے جمع ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.