تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 2:22

ٹنڈو الہ یار:مارکیٹ میں آگ لگنے سے تین دوکانیں جل گئیں

جنگ نیوز -
ٹنڈو الہ یار. . .. . .ٹنڈو الہ یار کے قریب مارکیٹ میں آگ لگنے سے تین دوکانیں جل گئیں۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق ٹنڈو الہ یار چمبڑ روڈ پر واقع اکرم قائمخانی مارکیٹ میں موٹرسائیکل رکشہ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ واقع دوکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔متاثرہ دوکانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے ان کی دوکانیں مکمل طور پر جل گئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.