تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:44

لاہور:دہشت پھیلانے کے شوق میں فائرنگ،3سالہ بچہ جاں بحق لاہو

جنگ نیوز -


ر … لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ایک شخص نے محض دہشت پھیلانے کیلئے فائرنگ کردی، اس کی گولیوں نے ایک ماں کا کلیجہ چھلنی کر دیا اور اس سے اس کا 3سال کا لال ہمیشہ کیلئے چھین لیا۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 3سالہ نعمان تارا دیوی اسڑیٹ گوالمنڈی کا رہائشی اور موٹر مکینک محمد نعیم کا بیٹا تھا،،اس کی والدہ دکان سے سودا سلف لینے گئی تو وہ بھی ٹافیاں لینے کیلئے اپنے بڑے بھائی کے ساتھ پیچھے بھاگ گیا،،ننھے فرشتے کو کیا معلوم تھا کہ محلے کے ایک بدمعاش کی محض دہشت پھیلانے کیلئے کی گئی فائرنگ اس کی زندگی کا چراغ گل کر دے گی،اہلِ محلہ کے مطابق ملزم زاہد پہلے بھی فائرنگ کرتا رہتا ہے،،آج اس کی گولی نے ایک ماں سے اس کا جگر گوشہ چھین کر اس پر قیامت ڈھا دی ہے ،پولیس نے ننھے نعمان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.