27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:17
پشاور: گلاس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتش زدگی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی صنعتی بستی میں ایک گلاس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع صنعتی بستی میں منگل کی علی الصبح ایک گلاس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری میں کام کرنے والے اہلکاروں کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے سے زیادہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے فیکٹری کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔