تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:17

بینظیرکے قاتلوں کو بے نقاب کرنے سے بلاول بھٹو نے روکا، راجا ریاض

جنگ نیوز -


لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ بینظیرکے قاتلوں کو بے نقاب کرنے والے تھے لیکن بلاول بھٹو نے روک دیا۔انہوں نے یہ بات بینظیر بھٹو کی برسی تقریب میں شرکت کیلیے لاڑکانہ روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کیس کی مکمل چھان بین کے بعد اعلان کیا جائے۔ انہوں نے اجازت دی تو برسی پر وزیرداخلہ قاتلوں کا بتائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران سے نفرت کرنے والے اورمیوزک کے شوقین تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.