27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7
بھارت: لوک پال بل منظور،مسلح افواج کا احتساب نہیں ہوگا،بھارتی ٹی وی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی لوک سبھا نے مشہور زمانہ لوک پال بل منظور کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بل کی حمایت میں 247اور مخالفت میں178ووٹ آئے،اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوک پال بل کے تحت بھارتی مسلح افواج کا احتساب نہیں کیاجاسکتا۔واضح رہے کہ اس سال اگست میں انسداد رشوت ستانی کی سرگرم تحریک چلانے والے بھارتی بزرگ رہنماء اناہزارے نے بل میں وزیراعظم سمیت تمام حکومتی اداروں کو قابل احتساب بنانے کے لیے تحریک چلائی تھی اور بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔جس کے بعد حکومت نے ان سے مذاکرات کرکے انکے کافی مطالبات مانے تھے۔مگر اب فوج کو اس سے بری الذمہ قرار دینے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔