تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:7

ن لیگ خیبر پختونخوا کا اجلاس ، مرکزی رہنما سرانجام کا واک آوٴٹ

جنگ نیوز -
پشاور… مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے صوبائی کونسل کے اجلاس میں جنرل سیکریٹری کے انتخاب پر امیدواروں اور کارکنوں میں بدنظمی پیدا ہوئی اور ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ تاہم بعد میں خواتین امیدواروں کے دست بردار ہونے پر رحمت سلام خٹک کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، جس پر مرکزی رہنما سرانجام خان ناراض ہوگئے اور کونسل اجلاس چھوڑکر چلے گئے۔ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کونسل کے اجلاس میں صدارت اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں پر انتخاب ہوا۔ پیر صابرشاہ کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا تاہم جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا، تو امیدوار مہرسلطانہ نے رحمت سلام خٹک پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ہیں۔ اس لئے وہ امیدوار بننے کے اہل نہیں۔ جس پر اجلاس بدنظمی کا شکار رہا۔ تاہم خواتین امیدوار شازیہ اورنگ زیب اور مہرسلطانہ کی دست برداری کے بعد رحمت سلام خٹک کو صوبائی جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔ جس پر مرکزی رہنما سرانجام خان نے احتجاجاً صوبائی کونسل اجلاس سے واک آوٴٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.