تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:19

لاہور:بلوں کے ذریعے حاصل ہونیوالی رقم کے اصراف پر جواب طلب

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے بجلی صارفین سے بلوں کے ذریعے وصول کی جانے والی رقم کے اصراف کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیپراء سے جواب طلب کرلیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت بجلی صارفین سے بلوں کے ذریعے جو رقم وصول کرتی ہے اس کے استعمال کے بارے میں عوام کو کوئی علم نہیں ، یہ رقم بجلی کی پیداوار بڑھانے کے بجائے رینٹل پاور پراجیکٹس کو کرایہ کی مد میں ادا کی جاتی ہے جس کا حکومت کو اختیار نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق اگر یہ رقم پاور جنریشن اداروں کو تیل کی فراہمی کی مد میں ادا کی جاتی تو لوڈشیڈنگ کا بحران پیدا نہ ہوتا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور نیپراء سے 19 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.