28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:23
اسلام آباد سی آئی ڈی کی کارروائی،6مبینہ دہشت گرد گرفتار
جنگ نیوز -
اسلام آباد… اسلام آباد کی پولیس دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بناتے ہوئے نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو چھ دہشت گردوں سمیتگرفتار کرلیا ہے ۔ وفاقی پولیس کے آئی جی بن یامین نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ سی آئی ڈی اہلکاروں نے ایک موثر آپریشن کرتے ہوئے خودکش حملہ آور ولی اللہ کو گرفتار کیا، اس کے ہمراہ مزید چھ ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں، آئی جی نے بتایاکہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد، سوات میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں ۔