28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:19
روس:دنیا کا سب سے لمباسوشی کیو کمبررول تیارکر نے کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
ماسکو…روس کے ایک مقامی سوشی ریسٹورنٹ نے دنیا کا سب سے بڑا سوشی کیو کمبررول بناکر عالمی ریکارڈ بنالیاہے۔ اس ریسٹورنٹ کے 60 ما ہر شیفس نے 15گھنٹوں کے دوران 2.5 کلو میٹر لمبے اس سوشی کیو کمبررول کو تیار کیا جس میں1.5ٹن چاول اور 500 کلو گرام کھیرے شامل کیے گئے تھے۔ اس کیو کمبررو ل کو تیاری کے بعد شاپنگ مال میں آنے والے افراد میں کھانے کیلئے پیش کیا گیا جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے سوشی کیو کمبررول کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔