28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:33
کروڑوں کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کی بجلی کاٹ دی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی بجلی کروڑوں روپے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دی گئی ہے۔ آئیسکو حکام نے اسلام آباد میں واقع سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دی ہے۔ سی ڈی اے ترجمان رمضان ساجد کے مطابق سی ڈی اے نے بجلی بل کے بقایاجات کی مد میں 22 کروڑ 30 لاکھ روپے دینے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آئیسکو سے پراپرٹی ٹیکس اور واٹرچارجز کی مد میں ان کے ادارے نے پیسے لینے ہیں، بجلی بل کے بقایاجات کو آئیسکو کے ذمہ بقایاجات سے منہا کرانے کی بات چل رہی ہے۔