تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:18

لاہور اور گردونواح شدیددھند کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -
لاہور اور گردونواح شدیددھند کی لپیٹ میں

لاہور…لاہور اور گردونواح کے بعض علاقے اس وقت شدیددھند کی لپیٹ میں ہیں، حدِ نگاہ صفر ہو جانے پر ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو اور بابو صابو سے فیض پور انٹرچینج تک موٹروے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے،موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو اور بابو صابو سے فیض پور انٹرچینج تک حدِ نگاہ صفر ہو گئی ہے،جس کی وجہ سے ان علاقوں میں موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ شیخوپورہ سے لاہور اور خانقاہ ڈوگراں کے علاقوں میں بھی موٹروے پر دھند چھائی ہوئی ہے،جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،اس علاقے میں حدِ نگاہ 5سے10میٹر تک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.