29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:56
’وے سب توں سوہنیا…‘تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب میں نشو روٹھ گئیں
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں رنگیلا فاوٴنڈیشن کے زیرِ اہتمام تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب ہوئی، جس میں ماضی کی معروف ہیروئن نشو روٹھ گئیں۔’ وے سب توں سوہنیا، ہائے وے من موہنیا‘اداکارہ نشو کا رنگیلا مرحوم کے ساتھ یہ گانا آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے ۔ماضی کی خوب صورت یادوں کا اثر ہے۔ یا رنگیلا سے محبت کا اظہار کہ جب رنگیلے کی یاد میں سجائی گئی تقریب میں اس گانے پر پرفارم کیا نئے فنکاروں نے، تو نشو روٹھ گئیں۔ نشو روٹھیں تو انہیں منایا بھی ان کے ساتھی فنکاروں نے اور منانے کیلئے چنا ان کا ہی ایک اور مقبول گیت’تو حسن کی دیوی ہے اور میں ہوں تیرا پجاری‘