تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:56

کراچی: گلستان جوہر سے اغواء ہونے والا 10 ماہ کابچہ بازیاب

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گزشتہ دنوں اغواء ہونے والا 10 ماہ کابچہ پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے بعد بازیاب کرا لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں گلستان جوہر بلاک 19 کے اپارٹمنٹ سے چوکیدار لال کریم نے عبدللہ نامی دس ماہ کا بچہ اغواء کر لیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں درج کیا گیا تھا۔ آج صبح ایک کارروائی کے دوران پولیس نے پشاورسے ملزم گرفتار کر کہ اس کی نشاندہی پر بچہ بازیاب کرا لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ خیریت سے ہے جسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.