29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:34
دو دن کی شاپنگ،رعایتی سیلز نے بر طا نوی شہریوں کوکنگال کر دیا
جنگ نیوز -
لندن…ایم جی ٹی…سیل کا نام سنتے ہی اکثر افراد فورا شا پنگ کے لیے تیار ہو جا تے ہیں اور ایسے ہی افراد کو بر طا نیہ میں لگی رعا یتی سیلز نے کنگا ل کر دیا ہے ۔ کرسمس او ر نئے سال کے استقبا ل کے سلسلے میں بر طا نیہ میں ان دنوں ہر طر ف سیلز کی بہار ہے جہاں آ نے والے افراد نے سستے کے شوق میں غیر ضر ور ی اشیا ء پر ہزاروں پا ؤ نڈ بربا د کر د یئے ہیں اوربینکو ں کے قر ض دار ہوچکے ہیں ۔مالیا تی کمپنی کی جا ری کر دہ رپو رٹ کے مطا بق ان سیلز میں گز شتہ دو دنوں میں دو اعشا ریہ پا نچ ارب پا ؤنڈ کی شا پنگ کی گئی ہے جوایک ریکا رڈ ہے۔ما ہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد بچت کے نا م پر فا لتو اشیا ء کی خر یدار ی کر نے میں مصر و ف ہیں جس کے باعث ایک چوتھا ئی افراد نئے سال کے آ غاز پر قر ضو ں کے بو جھ تلے ڈوبے ہو ئے ہو نگے جن میں سے د س فیصد کر سمس 2012 تک بھی اپنے قرضے نہیں اتا ر پا ئیں گے۔