تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:34

گوجرانوالہ میں دوگروپوں میں تصادم ،ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی

جنگ نیوز -


گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مخالفین کی فائرنگ اور تین گھروں کو آگ لگادینے سے خواتین اوربچوں سمیت 14افرادہلاک ہوگئے۔ آر پی او گوجرانوالہ احمد مبارک کے مطابق آج صبح پرانی دشمنی کے نتیجے میں جاوید نامی گروپ نے سیف اللہ گروپ کے گھرفائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے مخالفین نے تین گھروں اورایک موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گھر میں آگ لگنے کے بعد دھویں اور دم گھٹنے سے ہوئی۔سی پی او طفیل احسان نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اورواقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتارکرلیاجائیگا۔ پپیلی والا کے علاقے میں اس دلخراش واقعے میں تین گھر وں کواورموٹرسائیکل کوآگ لگانے کے واقعے نے کئی قیمتی جانیں لے لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.