29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:57
سندھ بھر میں گٹکا مین پوری کی تیاری اور خریدوفروخت پر پابندی
جنگ نیوز -
کراچی… حکومت سندھ نے گٹکا مین پوری کو مضرصحت قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تیاری اور خریدوفروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری احکامات کے تحت سندھ میں گٹکا اور مین پوری کی کھلے عام فروخت کی اطلاعات کے پیش نظر اس کی تیاری اور خریدوفروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبے میں گٹکے اور مین پوری کے استعمال سے بیماریوں خصوصا منہ کے کینسر میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں سب انسپکٹر تک کے افسر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا ہے اور فوری طور طور پر گٹکے، مین پوری کی تیاری، اور خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔