تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35

عدنان اکمل کی ون ڈے کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی خواہش

جنگ نیوز -


لاہور… ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل نے ون ڈے کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی خواہش کا اظہارکر دیا ہے۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ٹیم کو کھیلنے کا بہت تجربہ ہے اس لیئے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایڈ جسٹ ہونے میں مشکل نہیں ہوگی۔ اس سیریز میں مثبت کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کے علاوہ وہ اپنے بھائی کامران اکمل سے بھی ٹپس لیتے رہتے ہیں۔ اب ان کا ون ڈے کرکٹ کھیلنے کو بھی دل کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.