تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:8

ٹیکسلا: ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے آپریشن،6 اغوا کار، سب انسپکٹر، مغوی ہلاک

جنگ نیوز -
ٹیکسلا …راول پنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں اغواکاروں کے خلاف پولیس کے ایک آپریشن میں سب انسپکٹر اور ہری پور کا مغوی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں 6 اغواء کار بھی مارے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور میں تقریباً ایک ماہ قبل ڈاکٹر کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا، اغواکاروں نے اسکی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے طلب کئے، پولیس نے اپنے طور کارروائی جاری رکھی اور آج صبح ، ٹیکسلا کے مشرقی چوک کے قریب ایک آبادی میں آپریشن کیا گیا، اغواکاروں سے مسلح تصادم کے نتیجے میں ٹیکسلا کی سٹی چوکی کا انچارج راجہ حسنین شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے چار اغواء کار ، ان کی ساتھی دو خواتین بھی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آکر مغوی ڈاکٹر بھی جاں بحق ہوگیاجبکہ ہری پور کے ڈی ایس پی سمیت بعض اہلکار زخمی ہوگئے، وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی جبکہ اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، بتایاگیاہے کہ اغواء کاروں کے قبضہ سے ہینڈگرینیڈ اور دیگر اسلحہ بھی ملا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.