30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:19
مصر: قاہرہ میں 17غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے
جنگ نیوز -
مصر: قاہرہ میں 17غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے
قاہرہ… مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں سترہ غیر سرکاری تنظیموںNGOs کے دفاتر پر چھاپے مارکر دستاویزات اور دوسرا سامان ضبط کر لیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ پولیس نے دوامریکی تنظیموں نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹی ٹیوٹ اورانٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ سمیت سترہ NGOs کے دفاتر پرچھاپے مارے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکا مصر کو دی جانے والی ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی سالانہ فوجی امداد پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔مصر کی مسلح افواج کی سپریم کونسل کہہ چکی ہے کہ وہ جمہوریت نوازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کرے گی اور ملکی امور میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔مصر کی انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں حکمراں فوجی کونسل سے اقتدار جلد سے جلد سول حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔