30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:46
2011: سب سے زیادہ غیر قانونی ڈاؤن لوڈ ہونیوالی فلم’فاسٹ فائیو‘
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ…این جی ٹی…ایکشن فلم فاسٹ فائیو سال 2011 میں غیر قانونی طور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈکی جانے والی فلم قرار پا گئی۔رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار وِن ڈیزل کی بلاک بسٹر ایکشن فلمFast & Furiousکے رواں سال ریلیز ہونے والے پانچویں حصے فاسٹ فائیوکوسال 2011میں سب سے زیا دہ غیر قانو نی طور پر ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فلم قرار دیا گیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں626ملین ڈالر کا بزنس کرنے والی فلم فاسٹ فائیو کو صرف ایک سال کے دوران9.26 ملین سے زائد مر تبہ ڈاؤن لوڈ کیاگیا۔ فاسٹ فائیو کے ساتھ اس فہرست میں دوسرا نا م فلم Hangover IIکا ہے جو8.8ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوئی جبکہ تیسرا نمبر کامک کردار پر مبنی فلمThorکا ہے جسے 8.3 ملین مرتبہ غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں ڈینی بوئل کی ہارر فلم127 Hoursساتویں نمبر پر،آسکر ایوارڈ یافتہThe King's Speechنویں نمبر پر جبکہ ہیری پورٹر سیریزکی آخری فلمHarry Potter and the Deathly Hallowsپارٹ ٹو دسویں نمبر پر موجود ہے۔