30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:57
قومی سلامتی کمیٹی میں منصور اعجاز، حسین حقانی اور جنرل شجاع پاشا طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے میمو کیس میں منصور اعجاز، سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں میمو کیس اور نیٹو حملے سے متعلق امور زیر غور ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ ان تینوں افراد کو 10جنوری کو طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصور اعجاز کو رائج سفارتی ذرائع سے بلایا جائے گا۔