30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
روس: ایٹمی آبدوز کی مرمت کے دوران آتشزدگی، 9افرادزخمی
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز…روس میں ایٹمی آبدوز کی مرمت کے دوران آتشزدگی سے 9افراد زخمی ہوگئے۔ 11ہزار790 ٹن وزنی آبدوز کی ناروے کی سرحد کے قریب روسی ساحل پر مرمت کی جارہی تھی ۔ روس کی ایمرجنسی منسٹری کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق آتشزدگی کا شکار ایٹمی آبدوز کے آس پاس تابکاری کی سطح خطرے کی حد سے کم ہے اور اس سے مقامی آبادی کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں۔ بیان کے مطابق آبدوز پر لگی آگ پر9 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکونگ کے مطابق آبدوز پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھنے کا خطرہ کم کرنے کیلئے اسے سمندری گہرائی پر لے جار واپس لایا جائے گا جس کے بعد اس کی مرمت دوبارہ شروع ہوگی۔ روسی حکام کے مطابق مرمت کاکام شروع ہونے سے پہلے آبدوز میں موجود تمام جوہری بم اور میزائل ہٹا لئے گئے تھے۔ حکام کے مطابق آتشزدگی سے آبدوز میں موجود اسلحہ کو کوئی خطرہ نہیں، آتشزدگی سے آبدوز کا بیرونی حصہ متاثر ہوا ہے۔