تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

وزیرپٹرولیم سے مذاکرات کے باوجود کل سی این جی اسٹیشن بند رکھیں گے،ملک خدا بخش

جنگ نیوز -


کراچی…چیئرمین سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشنز ملک خد ابخش نے کہا ہے کہ کل یعنی ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند رکھیں گے،جیو نیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ہمارے ساتھ مذاکرات کیے ہیں لیکن اسکے باوجود ہم کل ہڑتال کرینگے اور کاروبار نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، لیکن کیونکہ ہم نے ہڑتال کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا اس لیے ہم کل ہڑتال کرینگے ۔واضح رہے کہ سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشنز نے گیس کی بندش کے خلاف ہفتے کو سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.